گڑھ مہاراجہ( محمدعمرفاروق ) طلباء محنت، دیانت کو شعار بناکرہی اقوام عالم ترقی آور کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، شیخ ظفرعباس،اساتذہ کرام طلباءکےروشن مستقبل کےلیے لگن اور شوق سےخدمات سرانجام دیتےہیں، شیخ امتیازاحمدرحمانی
، تفصیلات کےمطابق گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گڑھ مہاراجہ میں سالانہ رزلٹ کا دن نہایت خوشی، جوش اور فخر کے جذبات سے انعقاد کیا گیا ۔ ننھے طلبہ کے چہروں پر کامیابی کی چمک اور آگے بڑھنے کا عزم نمایاں تھا، جبکہ اساتذہ کی محنت رنگ لے آئی اور شاندار کارکردگی نے سکول کا نام روشن کر دیا۔تقریب کے دوران نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے، جس سے نہ صرف ان کی حوصلہ افزائی ہوئی بلکہ دیگر طلبہ میں بھی آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوا۔ اس موقع پر اساتذہ نے بچوں کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔پرنسپل شیخ ظفرعباس،امتیاز رحمانی ،مبشر عباس، مشتاق احمد نے تمام اساتذہ کو امتحانات کے بہترین انعقاد پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ان کی انتھک محنت کو سراہا۔ انہوں نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ محنت، دیانت اور لگن ہی کامیابی کی اصل کنجی ہیں۔ انہوں نے بچوں کو تاکید کی کہ وہ نئے تعلیمی سال کا آغاز نئے عزم اور جذبے کے ساتھ کریں اور اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دیں۔تقریب کے اختتام پر محمد دین صاحب نے دعا کروائی کہ اللہ تعالیٰ تمام بچوں کو علم کی روشنی سے منور کرے، انہیں کامیاب اور باکردار انسان بنائے اور ان کا مستقبل روشن فرمائے۔آئیے! ہم سب مل کر اس نئے تعلیمی سال کا آغاز ایک نئے ولولے اور عزم کے ساتھ کریں اور اپنے پیارے وطن کا نام روشن کریں۔
پرنسپل شیخ ظفر عباس،شیخ امتیاز احمد رحمانی، راناآصف علی،غلام مصطفی چیمہ،محمد سبطین، ناصر عباس، مشتاقاحمد، مسیبرضا،محمدجمشید، محمد عمر، محمد رشید، محمد دین، نجف علی، سمیرا ثقلین، عصمت جعفری بھی موجود تھے












