#گڑھ_مہاراجہ (محمدعمرفاروق ) ایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ بہلول واصل کی بڑی کارروائی، منشیات فروش گرفتار،
تفصیلات کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ساجد حسین کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ بہلول واصل قریشی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 5 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 5 کلوگرام سے زائد چرس اور 20 لیٹر شراب برآمد ہوئی ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ڈی پی او ساجد حسین کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی، جبکہ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ منشیات کے خاتمے کیلئے پولیس کا بھرپور ساتھ دیں،
#رپورٹ محمدعمرفاروق سٹارنیوز













