ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی زیر صدارت محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے حوالے سے اہم اجلاس
جھنگ( سٹارنیوز)ڈی پی او ساجد حسین کی زیر صدارت محرم الحرام کے پیش نظر امن و امان کے قیام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس پی انوسٹی گیشن رحمان قادر، تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، انچارج چوکیات، محرران اور انچارج برانچز نے شرکت کی۔اجلاس میں محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان کا از سر نو تفصیلی جائزہ لیا گیا اور تمام افسران کو اہم ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے ہدایت جاری کی کہ شہر بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی اور باریک بینی سے چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔تمام جلوسوں کے روٹس پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے مکمل فعال حالت میں رکھے جائیں۔جلوسوں کے آگے اور پیچھے تین تہہ پر مشتمل سیکیورٹی لئیرز تعینات کی جائیں۔کسی بھی شخص کو چھت پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی، جبکہ چھتوں پر مسلح پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اضافی نفری ہمہ وقت الرٹ رہے گی۔جلوس کے آغاز سے قبل مخصوص روٹس پر اسپیشل ٹیکنیکل سرچنگ اور سویپنگ کی جائے گی۔بم ڈسپوزل اسکواڈ جلوس روٹس کو کلیئر کرے گا، جبکہ برقعہ پوش خواتین کی چیکنگ لیڈی پولیس اہلکاروں کے ذریعے کی جائے گی۔ڈی پی او نے مزید کہا کہ جلوس کے مقررہ روٹس سے ملحقہ تمام علاقے مکمل طور پر سیل کیے جائیں گے اور مکمل چیکنگ کے بعد ہی جلوس میں شمولیت کی اجازت دی جائے گی۔جلوس میں صرف پرمٹ ہولڈر گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہو گی، جبکہ امام بارگاہوں کے اردگرد کسی قسم کی پارکنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شرکاء کو میٹل ڈٹیکٹرز سے چیک کیا جائے گا، اور جلوسوں کی فضائی نگرانی کے لیے آئی ٹی ٹیمیں متحرک رہیں گی۔اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جائے گی۔ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے اس موقع پر کہا کہ شہر کا امن اور ملکی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے۔ امن دشمن عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا
# رپورٹ حبیب منظر نمائندہ روزنامہ جنگ جیو نیوز
احمدپورسیال 03027691808













