جھنگ: مرکزی تنظیم انصاری برادری پاکستان (دستکارانِ کمبل) کا ماہانہ اجلاس لالہ عتیق الرحمن کی زیرِ سرپرستی اور حاجی آزاد ناصر انصاری کی زیرِ صدارت آفیسرز کلب جم خانہ جھنگ میں منعقد ہوا

جھنگ (سٹارنیوز): مرکزی تنظیم انصاری برادری پاکستان (دستکارانِ کمبل) کا ماہانہ اجلاس لالہ عتیق الرحمن کی زیرِ سرپرستی اور حاجی آزاد ناصر انصاری کی زیرِ صدارت آفیسرز کلب جم خانہ جھنگ میں منعقد ہوا، جبکہ سینیئر نائب صدر سیٹھ محمد عمران الطاف کی جانب سے شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ بھی پیش کیا گیا۔
اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ برادری کے افراد کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں پر قائم مختلف کمیٹیوں نے اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کیں، جبکہ نئی درخواستوں پر مزید کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔
اجلاس کے دوران برادری میں ہم آہنگی، اتحاد اور درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی اور تنظیمی امور کو مؤثر انداز میں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
صدر حاجی آزاد ناصر انصاری نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ “آپ ممبران کا تعاون ہی میری طاقت ہے۔ برادری کے اتحاد اور خدمت کے مشن کو اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔ ہمارا مقصد صرف اور صرف برادری کی فلاح و بہبود ہے اور ہم اسی جذبے کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔”