گڑھ مہاراجہ (محمدعمرفاروق) جامعہ مسجد رحمت صدیقیہ فیضانِ حق باہو میں تحریک حی علی الصلوٰۃ گڑھ موڑ کے زیرِ اہتمام 65 روز تک مسلسل باجماعت نماز کی پابندی کرنے والے خوش نصیب بچوں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب نمازِ فجر کے بعد منعقد ہوئی۔
تقریب میں باجماعت نماز کی پابندی کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں بطورِ انعام کپڑے، اور نقدی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر عطاالمحسن ندیم، حافظ محمد امین سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے بچوں کو نماز کی پابندی اور دینی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی۔
تقریب میں بچوں کے والدین اور اہلِ علاقہ نے بھی شرکت کی۔ مقررین نے تحریک حی علی الصلوٰۃ کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچوں میں نماز کی پابندی کا شعور اجاگر کرنا ایک قابلِ تحسین اور معاشرے کی اصلاح کے لیے اہم اقدام ہے، تقریب کے اختتام پر مولانا عمران قادری نے دعا کروائی،