ضلع جھنگ کی صحافتی برادری کے اتحاد، تنظیمی استحکام اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک اہم پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب سندر پریس کلب ملہوانہ موڑ جھنگ کے عہدیداران اور ممبران نے باقاعدہ طور پر ڈسٹرکٹ چناب پریس کلب جھنگ میں شمولیت اختیار کر لی۔
جھنگ ( ڈاکٹر منیر حسین چدھڑ سے) ضلع جھنگ کی صحافتی برادری کے اتحاد، تنظیمی استحکام اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک اہم پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب سندر پریس کلب ملہوانہ موڑ جھنگ کے عہدیداران اور ممبران نے باقاعدہ طور پر ڈسٹرکٹ چناب پریس کلب جھنگ میں شمولیت اختیار کر لی۔ شمولیت اختیار کرنے والوں میں الحاج رانا محفوظ اللہ، ڈاکٹر منیر حسین چدھڑ، ڈاکٹر شاہد اقبال وینس، ڈاکٹر جاوید خان بلوچ، محمد حسین دراج، رانا محمد عثمان سمیت دیگر صحافی شامل ہیں۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ چناب پریس کلب جھنگ کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر ملا خان حیدری، صدر مہر محمد فاضل کانواں ،جنرل سیکرٹری مہر محمد ریاض نول اور دیگر مرکزی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تنظیم کے منشور اور مقاصد کی تکمیل کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ چناب پریس کلب جھنگ کی قیادت نے نئے شامل ہونے والے تمام عہدیداران اور ممبران کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ باصلاحیت اور تجربہ کار صحافیوں کی شمولیت سے تنظیم مزید مضبوط، فعال اور مؤثر ہوگی، جبکہ ضلع بھر کے صحافیوں کو ایک ایسا مضبوط پلیٹ فارم میسر آئے گا جہاں ان کے حقوق کے تحفظ، پیشہ ورانہ مسائل کے حل، فلاح و بہبود اور صحافتی آزادی کے لیے مشترکہ جدوجہد کی جائے گی۔سرپرست اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر ملا خان حیدری ،صدر مہر محمد فاضل کانواں اور جنرل سیکرٹری مہر محمد ریاض نول نے کہا کہ ڈسٹرکٹ چناب پریس کلب جھنگ صحافیوں کے اتحاد، باہمی احترام، پیشہ ورانہ ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم بلاامتیاز تمام صحافیوں کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتی ہے اور صحافتی اقدار کے فروغ، تربیتی مواقع کی فراہمی، باہمی تعاون اور صحافی برادری کے جائز حقوق کے حصول کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔اس موقع پر نئے شامل ہونے والے صحافیوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ڈسٹرکٹ چناب پریس کلب جھنگ کے پلیٹ فارم سے صحافتی ذمہ داریوں کو دیانتداری، غیرجانبداری اور پیشہ ورانہ اصولوں کے مطابق انجام دیتے ہوئے عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کریں گے اور صحافی برادری کے اتحاد، وقار اور فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔













