جھنگ۔گزشتہ دور حکومت میں پاس ہونے والی قرارداد پر عمل درآمد کرتے ہوئے جھنگ کو ڈویژن کا اسٹیٹس دیا جائے۔ملک محمد عبداللہ کھوکھر، حافظ محمد عمیر الغزالی کی پریس کانفرنس
جھنگ (سٹارنیوز)ہماری عسکری قیادت نے مشرق وسطی کو آزمائش سے بچایا ہےجھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کی مرکزی قیادت نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ ایک نازک مرحلے سے گزر رہی ہے جس میں عالم کفر امت مسلمہ کو مغلوب کرنے اور غلام بنانے کے ساتھ گریٹر اسرائیل کی راہ ہموار کرنے کے لیے ہر مذموم حرکت کر رہی ہے، چاہے انسانیت کا قتل ہو یا مسلم ممالک کی انفراسٹرکچر کی تباہی ہو ل۔
اس مرحلے میں ہماری ریاست پاکستان کی *افواج اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر* نہ صرف اپنے ملک کی بقا اور تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں بلکہ مذاکرات کے میدان میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں۔
اگر طاقت کا اظہار کرنا مقصود تھا تو افغانستان میں پاکستان کے دشمنوں کو ناکوں چنے چبوائے گئے۔یا ازلی دشمن انڈیا کو شکستِ فاش دی۔ سفارتکاری کے میدان میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے ذریعے سیز فائر کروا کر مشرق وسطی کو ایک بڑی آزمائش سے بچایا ہے۔
مگر پاکستان کے سیاسی حکمران اپنی پالیسیوں کو عوام دوست بنانے کی بجائے سارا وزن عوام پر لادنے میں مصروف ہے *بجلی کے بلوں میں ناجائز میٹر رینٹ ہے پٹرول کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ* انتہائی تشویش ناک ہے۔ جس سے عوام کے اندر غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ قائدین کا کہنا تھا کہ،
– جھنگ میں *محسن نامی غریب محنت کش کے قتل کی مذمت* کرتے ہیں اور جس نے بھی اس کا قتل کیا ہے اس کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
– جھنگ میں انڈسٹریل سٹیٹ کے نام پر تاجر برادری سے ہونے والے مذاق کی بھی مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جھنگ کو *انڈسٹریل اسٹیٹ* دیا جائے اس حوالے سے جدوجہد کے لیے جھنگ بزنس فورم ترتیب دے رہے ہیں۔
– جھنگ میں *میڈیکل کالج* کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا گیا مگر اس پر عملی ورکنگ ابھی تک نہ ہو سکی ہے۔ حکومت پنجاب سے مطالبہ ہے خصوصاً *وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف* سے کہ باقی اضلاع کی طرح جھنگ کو بھی *میڈیکل کالج* دیں۔
– جھنگ میں *ریلوے* کے حوالے سے ہماری تحریک نے پہلی دفعہ قانونی جنگ لڑنا شروع کی. *وزیر ریلوے ہوں یا جی ایم ریلوے لاہور* ہر جگہ قانونی طور پر نہ صرف اپیل کی درخواست دی بلکہ عوامی فورم اور میڈیا کے ذریعے بھی بھرپور آواز اٹھائی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ *جھنگ میں ٹرینوں کو بحال* کیا جائے خصوصاً *صاندل ٹرین* کو بحال کیا جائے.
– جھنگ میں *سیوریج* کے حوالے سے ہم نے کافی جدوجہد کی لوگوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی اس پر انتظامیہ نے کام شروع کیا مگر *پرانا چنیوٹ روڈ اور ٹوبہ روڈ* کی تاجر برادری اور وہاں کے رہائشی انتہائی تکلیف میں ہیں کیونکہ وہاں کے روڈز کی بحالی ابھی تک ممکن نہیں ہو سکی۔ ہمارا انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ فلفور روڈز کی بحالی کو یقینی بنایا جائے۔
– جھنگ کے *روڈز/سڑکوں* کی اگر بات کی جائے تو ہمارا شروع دن سے یہ مطالبہ ہے کہ تمام روڈز کو *ون وے* کیا جائے۔ *خصوصاً فیصل آباد روڈ،بھکر روڈ اور سرگودھا روڈ کو ون وے کیا جائے۔*
اور *ہمارا بنیادی مطالبہ یہی ہے کہ جھنگ کو ڈویژن بنایا جائے* جھنگ کو تقسیم کر کے لیہ کو ڈویژن بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے.
گزشتہ دور حکومت میں پاس ہونے والی قرارداد پر عمل درآمد کرتے ہوئے جھنگ کو ڈویژن کا اسٹیٹس دیا جائے۔
اس پریس کانفرنس میں *ملک محمد عبداللہ کھوکھر، حافظ محمد عمیر الغزالی، ملک عدیل، مولاناعبدالواحد صدیقی، محمد عرفان نجمی، عمران شاہد، چوہدری شفیق، عبدالقیوم انصاری، نزاکت خان، سرفراز عمران انصاری، اکرم سیالوی، موسی کلیم، ڈاکٹر منظور الحق ضیغم، مولانا موسی کلیم ،مولانا نورالدین ،چوہدری محمد عمران اور دیگر اراکین* نے شرکت کی
*شعبہ نشریات*
*جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک* #Currentafair #international #Current #jhangnews #جھنگ #jhangcity #JhangSadar #UpdateNews












