سنی علماء کونسل تحصیل احمدپورسیال کے زیر اہتمام پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی

علامہ محمد احمد لدھیانوی کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ریلیوں کا انعقاد

حرمین شریفین اور پاکستان پر آنچ آنے نہیں دیں گے ، مولانا ممتاز فاروقی

گڑھ_مہاراجہ (سٹارنیوز) امریکا و ایران جنگ میں پاکستان کی تاریخی سفارتی کامیابی ، ایران کی جانب سے حرمین شریفین کو نشانہ بنانے اور پاکستان میں انتشار پھیلانے کی سازشوں کے خلاف دفاع پاکستان کونسل و علامہ محمد احمد لدھیانوی کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح سنی علماء کونسل تحصیل احمدپورسیال کے زیر اہتمام بھی مرکز اہلسنت جامع مسجد عثمانیہ لیہ روڈ گڑھ موڑ سے خدمت مرکز تک پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی ، ریلی میں بہت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ، شرکاء نے پاکستان کی سفارتی کامیابی پر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور حکومت پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی اور حرمین شریفین کے تحفظ کا عزم کیا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا ممتاز فاروقی مولانا جعفر حسین شیخ عارف شیخ امتیازرحمانی محمد حسن معاویہ جٹ سمیت مقررین نے کہا کہ امریکا ایران جنگ میں پاکستان نے بہترین سفارت کاری کر کے پاکستان کی اہمیت کو دنیا میں منوایا ہے ، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں ریاست پاکستان اندرونی و بیرونی دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دئیے ہیں ، اپنے خطاب میں رہنماؤں نے اسکردو میں پاک فوج کے زندہ جلائے جانے والے سپاہیوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا اور مطالبہ کیا کہ 28 فروری اور یکم مارچ کو پاکستان میں انتشار پھیلانے والوں کے خلاف فوجی عدالتوں میں کیسز چلائے جائیں ، رہنماؤں نے بیت المقدس کی آزادی اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ اور حرمین شریفین کے تحفظ کا عزم بھی کیا ، اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے بہترین انتظامات تھے۔۔۔۔

رپورٹ ملک عرفان حیدر سٹاف رپورٹر سٹارنیوز