گڑھ مہاراجہ (محمدعمرفاروق) مولانا ممتاز فاروقی کی قیادت میں گڑھ موڑ پر پاکستان زندہ باد ریلی،
تفصیلات کے مطابق سربراہ اہلسنت والجماعت، امیر سواداعظم، سفیر امن حضرت مولانا محمد احمد لدھیانوی صاحب کے حکم پر جامعہ مسجد عثمانیہ گڑھ موڑ سے تحصیل صدر سنی علماء کونسل احمدپورسیال مولانا ممتاز فاروقی کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ گڑھ موڑ سے شروع ہوکر چوک سلطان باہو پولیس خدمت مرکز گڑھ موڑ تک پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں شیخ محمد عارف، غلام جعفر، چوہدری حسن معاویہ جٹ، ملک صدام، محمد شفیع وینس، چوہدری وقاص، اور ملک آصف سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

اور شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم تھام کر پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کیے، ریلی کے دوران مولاناممتازفاروقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے قومی اتحاد ناگزیر ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ باہمی اتفاق و یگانگت کو فروغ دیں اور وطن عزیز کی مضبوطی میں اپنا کردار ادا کریں، ریلی اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوئی، جبکہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے،