سرگودھا: خاتون منشیات فروش اپنی ساتھی کے ہمراہ گرفتار، آئس اور چرس برآمد، مقدمہ درج

سرگودھا:( سٹارنیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او عطاء شہید انسپکٹر محمد اقبال نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے خاتون منشیات فروش کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار لیا، منشیات فروش آسیہ بی بی سے آئس 200 گرام اور قیصر سے چرس 1 کلو 200 گرام برآمد کر لی گئی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں جو ہماری نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کر رہے ہیں۔ سرگودھا پولیس ‘ڈرگ فری سرگودھا’ مہم کے تحت ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھے گی تاکہ ضلع کو اس لعنت سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔”

رپورٹ محمد آصف علی سٹارنیوز سرگودھا

#PunjabPoliceOfficialPakistan #RpoSargodha #dposargodha #AtYourService #Sargodha #PunjabPolice