#گڑھ_مہاراجہ:اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال محمد نوید حیدر کی نگرانی میں میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ کے اہلکاروں نے گڑھ مہاراجہ چوک اور گڑھ موڑ پر ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپ قائم کیا
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں پر ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر کی ہدایت پر شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے پیش نظر عوامی سہولت کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال محمد نوید حیدر کی نگرانی میں میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ کے اہلکاروں نے گڑھ مہاراجہ چوک اور گڑھ موڑ پر ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپ قائم کیا۔ کیمپ میں شہریوں اور مسافروں کو ٹھنڈا پانی فراہم کیا گیا جبکہ ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی بھی دی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال محمد نوید حیدر نے کیمپس کا دورہ کیا، انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا، دوسری جانب شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے عوام دوست اور بروقت قدم قرار دیا،












