گڑھ مہاراجہ (محمد عمرفاروق) چوہدری لیاقت میو، شیخ عارف، رانا محمد اسلم و دیگر امن کمیٹی تحصیل احمدپورسیال کے ممبر منتخب، نوٹیفکیشن جاری،
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے تحصیل احمدپورسیال کی امن کمیٹی میں چوہدری لیاقت میو، شیخ محمد عارف، رانا محمد اسلم، کو بطور ممبر منتخب کر لیا گیا جس پر علاقہ بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اس موقع پر حافظ عبدالستار انصاری، رائے انصرصدیقی، شیخ امتیاز احمد رحمانی، محمدعمرفاروق، ملک عمران بوسن، چوہدری حسن معاویہ جٹ، و دیگر نے انہیں مبارکباد پیش کی۔ ان کے علاوہ محمد سعید خان، شیخ محمد عارف، قاری محمد سعید، ملک سفیر اعوان، رانا محمد اسلم، چوہدری لیاقت میو سمیت مجموعی طور پر 6 معزز شخصیات کو بھی امن کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔ متعلقہ حکام کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب ممبران امن کمیٹی علاقے میں امن و امان کے قیام، باہمی ہم آہنگی کے فروغ اور عوامی مسائل کے حل میں مؤثر کردار ادا کریں گے،
#رپورٹ محمدعمرفاروق سٹارنیوز/ روزنامہ اوصاف/ روزنامہ ملتان ویلی/ گڑھ مہاراجہ جھنگ












