احمد پور سیال کو سیلاب سے بچانے کا مشن، بند کی تعمیر اولین ترجیح قرار۔فنڈز کے اجرا اور ہنگامی اقدامات کیلئے کوششیں تیز، عوامی حقوق کی ہر فورم پر جنگ لڑنے کا اعلان۔امیر عباس خان سیال
احمدپورسیال(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مسلم لیگ (ن) و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی امیر عباس خان سیال نے کہا ہے کہ وہ شب و روز عوامی خدمت میں مصروف ہیں اور احمد پور سیال کو ممکنہ سیلابی خطرات سے بچانا انکی اولین ترجیح ہے
انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے ذریعے بند کی تعمیر کیلئے محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو باقاعدہ مراسلہ جاری کروا دیا گیا ہے جبکہ جہاں جہاں سرکاری بند موجود نہیں وہاں ہنگامی بنیادوں پر نئے بند تعمیر کروائے جائیں گے
امیر عباس خان سیال کا کہنا تھا کہ بہت جلد فنڈز کے اجرا کو یقینی بنا کر تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا جائے گا تاکہ علاقہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے محفوظ رہ سکے
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے حلقے کے عوام کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے












