گڑھ مہاراجہ (محمدعمرفاروق) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جھنگ ساجد حسین نے تھانہ گڑھ مہاراجہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔
اس موقع پر ڈی ایس پی احمدپورسیال ارشد علوی اور ایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ مناظر لک بھی موجود تھے۔ شہریوں نے پولیس سے متعلق امور، سکیورٹی صورتحال اور دیگر انتظامی مسائل سے ڈی پی او کو آگاہ کیا۔

ڈی پی او ساجد حسین نے شہریوں کے مسائل توجہ سے سنے اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے متعدد درخواستوں پر فوری کارروائی کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بروقت اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم کرنا اور مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے، تاکہ عوام کا اعتماد بحال اور مضبوط کیا جا سکے،

اس موقع پر ممبران امن کمیٹی حافظ عبدالستار انصاری، شیخ امتیاز رحمانی، چوہدری لیاقت میو، مولانا انور علی، رانا محمد اسلم، شیخ احسان الہی، ملک عمران بوسن، رانا نعیم، رانا محمد سلیم، محمد عمر فاروق، ملک سفیر اعوان، قمر شاہ، سمیت معززین علاقہ اور سائلین کی بڑی تعداد نے شرکت کی














