گڑھ مہاراجہ: امریکہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے عامر عبداللہ جٹ،
تفصیلات کےمطابق امریکہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کھلی جارحیت نہ صرف بین الاقوامی قوانین بلکہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہے، جس کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران گڑھ مہاراجہ چوہدری عامرعبداللہ جٹ نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران ایک خودمختار ریاست ہے اور اس کی سالمیت پر حملہ پورے خطے کو تباہ کن جنگ کی طرف دھکیل سکتا ہے، ایرانی سپریم لیڈر نے اپنا سر کٹوا دیا لیکن ظالم جابر حکمران کے سامنے نہیں جھکایا، ایران اس جارحیت کا بھرپور اور شدید ترین جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور کسی بھی ملک کی خودمختاری کے دفاع کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ علاقائی پیش رفت، بالخصوص نتن یاہو اور مودی کی ملاقات اور خطے میں بڑھتی کشیدگی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے خطے میں جاری تنازعات اور محاذ آرائی کو وسیع تر جغرافیائی سیاسی تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ فوری جنگ بندی، کشیدگی میں کمی اور بامقصد مذاکرات کے لیے کردار ادا کیا جائے تاکہ خطہ کسی بڑے انسانی المیے سے محفوظ رہ سکے طاقت کے استعمال سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ مزید پیچیدگیاں اور عدم استحکام جنم لیتا ہے۔