ڈی پی او جھنگ ملک ساجد حسین کھوکھر کی گڑھ مہاراجہ میں کھلی کچہری اور رانا محمد اسلم
تحریر علی امجد چوہدری
گڑھ مہاراجہ کے ناقابل شکست سیاستدان اور سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ رانا محمد اسلم تحصیل احمد پور سیال کی ان غیر متنازع شخصیات میں شامل۔ہیں جنہیں ہر طبقہ ہائے زندگی میں احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے تحصیل احمد پور سیال میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ماضی میں ڈویژنل ضلعی اور تحصیل انتظامیہ ان کے اس غیر معمولی کردار کی ہمیشہ معترف بھی رہی ہیں اور انہیں اسی حوالے سے ایوارڈ بھی دیئے جاتے رہے ہیں مگر یہ کسی کی بلاوجہ تعریف سے بھی کوسوں دور رہتے ہیں مگر جب کسی کی خصوصیت دیکھتے ہیں تو اس کی تعریف میں کنجوسی کے قائل بھی نہیں ہیں
یہ ڈی پی او جھنگ ملک ساجد حسین کھوکھر کی تعیناتی سے لے کر اب تک ان کی غیر معمولی سرگرمیوں کا بغور مشاہدہ کر رہے ہیں یہ حیران ہیں کہ ڈی پی او جھنگ ایک ہی دن میں دفتر کے معاملات کس بھی دیکھتے ہیں اور تین تین تھانوں کو اسی دن چیک بھی کرتے ہیں یہ ڈی پی او ملک ساجد حسین کھوکھر کی اس غیر معمولی توجہ کے بھی معترف ہیں جو انہوں کے ملہوانہ موڑ کی معصوم عروج فاطمہ کے کیس میں دی ہے یہ سمجھتے ہیں کہ ڈی پی او صاحب نے تھانہ کوتوالی کے دورے کے دوران جس طرح وہاں موجود لاوارث بنت حوا کے سر پر دست شفقت رکھا اسے بیٹی کہا اسے پیسے بھی دیئے یہ اسیے ناقابل یقین مناظر خیال کرتے ہیں
تاہم یہ آج ڈی پی او ملک ساجد حسین کھوکھر کی شخصیت کے اور بھی معترف ہو گئے جب تھانہ گڑھ مہاراجہ میں یہ اس کھلی کچہری کے چشم دید گواہ تھے جہاں دی پی او صاحب نے ایک انتہائی بزرگ کو فوری انصاف فراہم کیا
آج رانا محمد اسلم نہ صرف انتہائی خوش تھے بلکہ optimistic بھی تھے کہ جھنگ اب ایک ایسے پولیس کپتان کے ہاتھ میں ہے جس سے عوام کو انصاف ناقابل یقین حد ملتا ہوا دکھائی دے گا
علی امجد چوہدری










