وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ماہم آصف ملک کی کارکردگی کو سراہا گیا، عوامی حلقوں کا خراجِ تحسین
تحریر و تجزیہ: محمد زاہد مجید انور
*ٹوبہ ٹیک سنگھ: وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محترمہ ماہم آصف ملک کی ضلع بھر میں عوامی خدمات اور انتظامی امور میں کارکردگی کو سراہا گیا۔ پنجاب بھر کے اضلاع کی کارکردگی کے حوالے سے ہونے والے اس اجلاس میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کی نمایاں کارکردگی کو بھی اہمیت دی گئی، جس پر ضلع کے عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔عوامی حلقوں کے مطابق ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں صفائی ستھرائی، انسدادِ تجاوزات، انسدادِ سموگ، شہری سہولیات کی بہتری، عوامی مسائل کے حل اور مختلف ترقیاتی و انتظامی اقدامات کے حوالے سے جاری سرگرمیاں قابلِ ذکر ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوامی خدمت اور سرکاری امور کی نگرانی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو بھی سراہا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک کی زیرِ نگرانی ضلعی انتظامیہ مختلف محکموں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے عوامی مسائل کے حل، شہری و دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور حکومتی پالیسیوں پر عمل درآمد کے لیے سرگرم عمل ہے۔ ان اقدامات کے باعث ضلع میں انتظامی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔عوامی و سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی کارکردگی کو سراہنے کو ضلع کے لیے حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ عوامی فلاح و بہبود، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، صاف پانی، صحت، تعلیم، صفائی اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے اقدامات کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا۔ان حلقوں نے اس توقع کا اظہار بھی کیا کہ ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک اسی جذبے کے ساتھ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے عوام کی خدمت، میرٹ، شفافیت اور مسائل کے فوری حل کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھیں گی تاکہ حکومتی اقدامات کے ثمرات عام شہری تک پہنچ سکیں۔*













