ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر حاکم علی خان کی شخصیت، شرافت اور خوش اخلاقی قابلِ تحسین ہے، اللہ تعالیٰ انہیں صحت و تندرستی کے ساتھ طویل عمر عطا فرمائے

تحریر و تجزیہ: محمد زاہد مجید انور

*ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تعینات افسران میں بعض شخصیات ایسی ہوتی ہیں جو اپنے منصب، سرکاری ذمہ داریوں اور انتظامی امور کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ اپنے حسنِ اخلاق، خندہ پیشانی، شائستہ گفتگو اور ملنسار طبیعت کے باعث لوگوں کے دلوں میں بھی جگہ بنا لیتی ہیں۔ ایسی ہی ایک قابلِ احترام شخصیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر ٹوبہ ٹیک سنگھ حاکم علی خان ہیں، جن سے گزشتہ روز ان کے دفتر میں ملاقات کا خوشگوار موقع ملا۔اس ملاقات کے دوران ان کی شخصیت کے مختلف مثبت پہلوؤں کو قریب سے دیکھنے اور محسوس کرنے کا موقع ملا۔ حاکم علی خان نہایت شریف النفس، خوش اخلاق، ملنسار اور اعلیٰ ظرف انسان ہیں۔ ان کے گفتگو کرنے کا انداز، مہمان نوازی، خلوص اور دوسروں کو عزت و احترام دینے کا جذبہ قابلِ تحسین ہے۔ بلاشبہ کسی بھی سرکاری افسر کی اصل پہچان صرف اس کا عہدہ یا اختیار نہیں ہوتا بلکہ اس کا رویہ، کردار، عوام کے ساتھ برتاؤ اور انسان دوستی بھی اس کی شخصیت کو نمایاں کرتے ہیں۔میری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ معاشرے میں ایسے افراد اور شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے جو اپنے اچھے کردار، مثبت رویوں اور اعلیٰ انسانی اقدار کے ذریعے دوسروں کے لیے مثال بنتے ہیں۔ سرکاری عہدے عارضی ہوتے ہیں، لیکن انسان کا اچھا اخلاق، خلوص اور لوگوں کے دلوں میں پیدا ہونے والی عزت ہمیشہ یاد رکھی جاتی ہے۔ایک صحافی کی حیثیت سے مختلف سرکاری، سماجی، سیاسی اور عوامی شخصیات سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، تاہم بعض ملاقاتیں اپنے خوشگوار اثرات کی وجہ سے دیر تک یاد رہتی ہیں۔ حاکم علی خان سے ہونے والی ملاقات بھی ایسی ہی ایک خوشگوار یاد ہے۔ ان کی شائستگی اور شریفانہ انداز نے متاثر کیا۔یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران کی ذمہ داری صرف دفتری امور تک محدود نہیں بلکہ عوامی مسائل کے حل، شہریوں کی رہنمائی، اداروں کے درمیان رابطے اور حکومتی پالیسیوں پر مؤثر عمل درآمد میں بھی ان کا کردار اہم ہوتا ہے۔ ایسے میں اگر انتظامی ذمہ داریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور انسان دوستی بھی شامل ہو تو عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کا رشتہ مزید مضبوط ہوتا ہے۔آخر میں ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر ٹوبہ ٹیک سنگھ حاکم علی خان کو صحت و تندرستی، خوشیوں، کامیابیوں اور آسانیوں بھری طویل زندگی عطا فرمائے، انہیں اپنے فرائض منصبی احسن انداز میں ادا کرنے کی توفیق دے اور ہمیشہ عزت و کامیابی سے نوازے۔ آمین ثم آمین۔*