گڑھ مہاراجہ (محمدعمرفاروق) گورنمنٹ ڈگری کالج گڑھ موڑ میں سماجی بہبود کونسل جھنگ کے زیراہتمام ہمارا عزم منشیات سے پاک معاشرہ کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر نور زمان، ڈی ایس پی احمدپورسیال ارشد علوی، پرنسپل گورنمٹ کالج گڑھ موڑ پروفیسر سید علی عباس شاہ، شیخ امتیازاحمدرحمانی، رائے انصرصدیقی، عائشہ ساجد۔پروفیسر محمد عاصم، مرزا ظفر اقبال عاصم، ودیگر نے خطاب کیا دوران خطاب ان کہنا تھا کہ منشیات فروشوں معاشرے کےقاتل ہیں، منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائی کرنا ہوگی۔خوشحالی اور سلامتی کے لیے منشیات سے بچنا ہوگا، منشیات میں مبتلا فرد معاشرے اور خاندان کیلیے کلنک کاٹیکہ بنتے ہیں، منشیات فروشوں خلاف بہتر گھنٹوں میں کریک ڈاؤن قابل تحسین ہے، نوجوان نسل کیلئے منشیات کے خلاف آگاہی سیمینار سماجی بہبود کونسل کا بہترین کارنامہ ہے، اس موقع پر معززین کو اعزازی شیلڈ بھی دیں گئی، اور صحافی برادری طلبہ وطالبات میں بھی تعریفی اسناد دی گئی، سیمینار کے اختتام پر منشیات کی روم تھام کیلئے واک بھی کی گئی،۔تقریب میں شیخ محمد حسین، رانا محمد سلیم، امتیاز سیال، عمار یاسر، محمدعمرفاروق، قمر شاہ نقوی سمیت سماجی ورکرز اور طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد موجود تھی