عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے مولانا آصف معاویہ سیال طارق محمود گل اسسٹنٹ کمشنر
احمدپورسیال( سٹارنیوز)5 فروری یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر احمدپورسیال میں کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک بھرپور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ریلی کی قیادت قائدِ عوام صاحبزادہ حضرت علامہ مولانا محمد آصف معاویہ سیال صاحب نے کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال طارق محمود گل صاحب، ڈی ایس پی احمدپورسیال ارشد علوی صاحب، ایس ایچ او تھانہ احمدپورسیال واصف نول صاحب، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی احمدپورسیال قاسم بشیر صاحب سمیت سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔شرکاء نے کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے۔ ریلی کے اختتام پر پاکستان اور کشمیر کی سلامتی، امن اور آزادی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
رپورٹ ملک سیف اللہ صدیقی کھوکھر
تحصیل رپورٹر روزنامہ اسلام
جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب احمد پور سیال
03014324625











