مسجد خدیجة الکبریٰ (اسلام آباد) میں خودکش دھماکہ، نماینده طلاب پنجاب در مشاوران منطقهای جامعة المصطفی العالمیة حجتالاسلام والمسلمین محمد شاهد رضا خان کی شدید الفاظ میں مذمت.
قم المقدس: نمایندہ طلاب پنجاب در مشاوران منطقهای جامعة المصطفی العالمیة حجتالاسلام والمسلمین محمد شاهد رضا خان نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع مسجد خدیجتہ الکبریٰ میں ہونے والے بزدلانہ خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
حجتالاسلام و المسلمین محمد شاهد رضا خان نے اس حملے کو انسانیت کے خلاف بدترین جرم قرار دیا۔
ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کی شفاف تحقیقات اور سہولت کاروں کو گرفتار کیا جائے۔
فتنہ الخوارج اور تکفیری
دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔
اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے اتحاد اور اتفاق پر زور دیا۔
آخر میں زخمیوں کی جلد شفایابی اور شہداء کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔













