میاں چنوں۔ تھانہ صدر پولیس میاں چنوں کی جانب سے گزشتہ دنوں مبینہ طور پر جعلی پولیس مقابلے میں مارے جانے والے سعید اور سعیدا پڑھیار کے اہلخانہ کی طرف سے واقع میں ملوث ملزمان کے خلاف جنڈیالی بنگلہ لنک روڈ پر سراپا احتجاج احتجاجی مظاہرین کے مطابق اور اہل دیہہ کے مطابق سعید کو پولیس مقابلے سے چند گھنٹے پہلے گاؤں بھر کے لوگوں کے سامنے اس کے گاؤں سے گرفتار کر کے خود انسپیکٹر نجف عباس سیال دیگر ملازمین کے ساتھ گرفتار کر کے گیا اور جعلی پولیس مقابلے میں قتل کر دیا سعید کی ضعیف العمر والدہ کا کہنا تھا کہ اگر انصاف نا ملا تو سرعام خودکشی کر لوں گی دوسری جانب پولیس انتظامیہ کا کہنا ھے کہ سعید ریکارڈ یافتہ ملزم ھے