میاں چنوںایس ایچ او تھانہ صدر نجف عباس سیال کی سربراہی میں پولیس تھانہ میاں چنوں کے ہاتھوں تنویر احمد لک کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کرنے کا معاملہ ایس ایچ او تھانہ صدر نجف عباس سیال اورچارکانسٹیبلوں سمیت پانچ ملازمین پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیل کے مطابق محسن وال کے نواحی گاؤں چک نمبر 111پندرہ ایل کے رہائشی تنویر احمد لک کو ایس ایچ او تھانہ صدر میاں چنوں نجف عباس سیال کی سربراہی میں جعلی پولیس مقابلے میں پار کرنے پر ایس ایچ او تھانہ صدر میاں چنوں نجف عباس سیال اور چار کانسٹیبلوں خرم شہزاد 288c،محمد ریاض 339، وقار احمد 915،عثمان دلشاد 953c سمیت پانچ ملازمین پر قتل مقدمہ نمبر 240/20زیردفعہ 302درج کرلیاگیا اور ایس ایچ او تھانہ صدر میاں چنوں نجف عباس سیال کو گرفتارکر لیا گیا واضح رہے کہ بطور ایس ایچ او اپنی تعیناتی کے دوران درجن بھر سے زائد لوگوں کو جعلی پولیس مقابلوں میں مار چکا ہے












