سرگودھا: تھانہ کوٹمومن پولیس کی کاروائی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 3 ملزمان گرفتار، غیر قانونی اسلحہ برآمد

سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر امن و امان کی رٹ کو برقرار رکھنے کے لیے سرگودھا پولیس تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے، کوٹمومن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم انیس الرحمن سے پسٹل 30 بور، اسد سے کلاشنکوف اور محمد علی سے پسٹل 30 بور برآمد کر لیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم کا کہنا ہے کہ “جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ معصوم شہریوں کی جان و مال سے کھیلنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر کڑی سزا دلائی جائے گی تاکہ مظلوم کو انصاف اور معاشرے کو امن فراہم کیا جا سکے۔
#PunjabPoliceOfficialPakistan #RpoSargodha #dposargodha #police