سرگودھا: تھانہ بھلوال سٹی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار،
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا توقیر محمد نعیم کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او بھلوال سٹی نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگ کو گرفتارکر لیا جن کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے موٹر سائیکل برآمد کر لیے گئے، گرفتار ملزمان اقبال، فیاض، تیمور اور عدنان موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے جن سے 5 لاکھ 66 ہزار سے زائد مالیت کے موٹر سائیکل برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیئے گئے، اس حوالے سے ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کرتے ہوئے انکو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
رپورٹ محمد آصف علی سٹارنیوز سرگودھا
#PunjabPoliceOfficialPakistan #RpoSargodha #dposargodha #AtYourService #Sargodha #todaywasagoodday #today #todaynews












