بعدالت جناب رانا سہیل طارق صاحب اڈیشنل سیشن جج صاحب شورکوٹ نے منشیات کے مقدمہ میں ندیم انور ولد خورشید انور سکنہ شورکوٹ کینٹ کو بری کر دیا۔

شورکوٹ (سٹارنیوز)تفصیلات کے مطابق:۔مورخہ 6-6-2024 کو پولیس تھانہ شورکوٹ کینٹ نے ندیم انور ملزم کو سابقہ مقدمات میں ریکارڈ یافتہ سزا یافتہ ہونے کی بنا پر ملزم کو ہاکی گراونڈ کے سامنے سے گرفتار کر کے اس پر مبینہ طور پر تقریبا آڑھائی کلوگرام چرس کی برآمدگی ظاہر کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 197/24 بجرم 9C.C.N.S.A تھانہ شورکوٹ کینٹ میں درج کر دیا اور اس کے خلاف چالان برائے سماعت بعدالت جناب رانا سہیل طارق اڈیشنل سیشن جج صاحب شورکوٹ میں بھجوایا مقدمہ تقریبا 1 سال تک زیر سماعت رہا اس دوران پراسیکیوشن نے 5 کس گواہان کو پیش کیا اور PFSA کی پازیٹو رپورٹ بھی داخل عدالت کی دوران سماعت وکیل صفائی رانا محسن رضا ایڈووکیٹ ہائی کورٹ شورکوٹ نے پراسیکیوشن کی شہادت کو شکوک کا پلندہ اور جھوٹ پر مبنی ثابت کر دیا گزشتہ روز مورخہ 11-6-2025 کو بعدالت جناب رانا سہیل طارق اڈیشنل سیشن جج صاحب شورکوٹ نے ہر دو فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم ندیم انور کو بری کر دیا۔
یاد رہے اس مقدمہ کی پیروی ماہر قانون دان رانا محسن رضا ایڈووکیٹ ہائی کورٹ شورکوٹ نے کی ۔