مظفرگڑھ، تھانہ سٹی مظفرگڑھ پولیس کی بڑی کاروائی، ڈکیتی شدہ اوریجنل موٹرسائیکل برآمد کر کے مدعی مقدمہ کے حوالے اور 02 لاکھ روپے کی ریکور کر کے مدعیان مقدمات کےحوالےکئے

مظفر گڑھ(سٹارنیوز)تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ ڈاکٹر رضوان احمد خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفرگڑھ افتخار ملکانی کا اپنی ٹیم کے ہمراہ بڑی کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی شدہ اوریجنل موٹرسائیکل برآمد کر کے مدعی مقدمہ کے حوالے کر دیا۔ دیگر کاروائیوں میں 02 لاکھ روپے ریکور کر کے 01 لاکھ روپے 70 ہزار روپے اور 30 ہزار روپے کی علیحدہ علیحدہ مدعیان مقدمات کو ریکوری دی۔ مدعیان مقدمات کا ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفرگڑھ کا شکریہ ادا کیا اور مظفرگڑھ پولیس کی محنت کو سراہا۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفرگڑھ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی اور ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔عوام کے تحفظ اور جان و مال کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔