خدمت کا اعتراف — حاجی ماجد محمود حئی تیسری بار صدر نامزد

تحریر: محمد زاہد مجید انور

*ٹوبہ ٹیک سنگھ کی سیاسی و سماجی تاریخ میں جب بھی خدمت، دیانتداری اور انسان دوستی کا ذکر آئے گا، حاجی ماجد محمود حئی کا نام ہمیشہ نمایاں نظر آئے گا۔ عوامی خدمت اور سماجی فلاح کے جذبے سے سرشار اس نڈر، جفاکش اور مخلص شخصیت کو ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کی جانب سے ایک بار پھر — اور یہ تیسری مرتبہ — مرکزی گئوشالہ قبرستان کمیٹی کا صدر نامزد کیا گیا ہے۔یہ نامزدگی محض رسمی اقدام نہیں بلکہ عوامی امنگوں، کارکردگی کی شفاف بنیادوں اور خدمات کے اعتراف کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کی ماضی میں اس کمیٹی کے ساتھ وابستگی اور بےلوث خدمات نے نہ صرف قبرستان کی حالت زار کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا، بلکہ انتظامی معاملات میں شفافیت، صفائی ستھرائی اور تعمیر و مرمت کے کاموں میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔حاجی ماجد محمود حئی ایک طویل عرصے سے شہر کی کاروباری، سیاسی اور سماجی محفلوں میں متحرک کردار ادا کرتے آ رہے ہیں۔ ان کا خلوص، بردباری، ملنساری اور عوامی رابطہ انہیں ایک منفرد مقام عطا کرتا ہے۔ وہ ان شخصیات میں شامل ہیں جنہوں نے کبھی بھی خدمت کو شہرت کا ذریعہ نہیں بنایا بلکہ خاموشی سے، دیانتداری کے ساتھ عوام کی فلاح کو اولین ترجیح دی۔ان کی حالیہ تقرری کی خبر سامنے آتے ہی شہر بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ مختلف سماجی، سیاسی اور دینی حلقوں نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے حاجی ماجد محمود حئی کو مبارکباد پیش کی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ ان کی سربراہی میں مرکزی گئوشالہ قبرستان کمیٹی مزید بہتری کی طرف گامزن ہوگی۔یہ امر باعث فخر ہے کہ میونسپل کمیٹی کی جانب سے مسلسل تین مرتبہ ایک ہی شخصیت پر اعتماد کرنا اس بات کا غماز ہے کہ ہمارے ادارے بھی اب اہلیت، خدمت اور کردار کو مدنظر رکھ کر فیصلے کر رہے ہیں۔ہم دعا گو ہیں کہ حاجی ماجد محمود حئی اسی جذبے، خلوص اور لگن کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں اور اللہ تعالیٰ انہیں مزید ہمت و توفیق عطا فرمائے تاکہ وہ عوامی خدمت کے اس مقدس فریضے کو مزید وسعت دے سکیں۔*