نارنگ منڈی: دیہی مرکز صحت نارنگ میں اینٹی ڈینگی واک اور آگاہی سیمینار کا انعقاد
نارنگ منڈی (سٹارنیوز)دیہی مرکز صحت نارنگ کی جانب سے ڈینگی سے بچاؤ کے لیے خصوصی اینٹی ڈینگی واک اور آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں ہسپتال کے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر عملے نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کا مقصد شہریوں میں ڈینگی وائرس سے متعلق آگاہی فراہم کرنا اور احتیاطی تدابیر سے روشناس کروانا تھا۔ اس موقع پر شرکاء نے عوامی مقامات پر آگاہی واک بھی نکالی، جس میں ڈینگی سے بچاؤ سے متعلق پینا فلیکسیز اٹھائے گئے تھے۔
ڈاکٹرز نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام صرف اسپرے یا دوا سے ممکن نہیں بلکہ عوامی شعور اور صفائی کے اصولوں پر عمل ضروری ہے۔ واک کے دوران لوگوں کو بتایا گیا کہ کھلے برتنوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں، گھروں کے اندر اور باہر صفائی کا خاص خیال رکھیں اور مکمل آستینوں والے کپڑے پہنیں۔
پروگرام کے اختتام پر شرکاء میں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔
#سٹی_پریس_کلب_نارنگ #narangmandi












