میڈیکل سپریٹنڈنٹ تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال کبیروالا ڈاکٹر میٹم رضا خان بھٹہ کا جنم دن سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا،عزیز و اقارب کی جانب سے نیک خواھشات کا اظہار

بارہ میل(نامہ نگار)میڈیکل سپریٹنڈنٹ تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال کبیروالا ڈاکٹر میٹم رضا خان بھٹہ کا جنم دن سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا،عزیز و اقارب کی جانب سے نیک خواھشات کا اظہار۔تفصیل کے مطابق کبیروالا سے ھراج گروپ کے بزرگ سیاسی رھنما ڈاکٹر شفقت حسین خان بھٹہ کے ھونہار فرزند ھر دلعزیز شخصیت میڈیکل سپریٹنڈنٹ تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال کبیروالہ ڈاکٹر میثم رضا خان بھٹہ کا جنم دن سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا عزیز و اقارب کی جانب درازی عمر اور نیک تمناؤں کے اظہار اور پوسٹوں کی بھرمار واضح رھے کہ ڈاکٹر میثم رضا کی تعیناتی کے بعد تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال میں سہولیات اور مینجمنٹ کے حوالے سے بڑی تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہیں جعلی ایم ایل سی اور کرپشن کو روکنے کے ساتھ ساتھ مریضوں کو ملنے والی سہولیات کے حوالے سے سخت اقدامات کئے گئے ہیں جنہیں کبیروالا کے سیاسی و سماجی حلقے اور اھلیان کبیروالا قدر کی نگاہ سے دیکھتے ھیں۔

بارہ میل(نامہ نگار)
محکمہ سول ڈیفنس کی سرپرستی میں جگہ جگہ سینکڑوں کے حساب سے غیر قانونی تیل ایجینیساں،بغیر لائسنس پٹرول پمپ قائم،بغیر حفاظتی ایل پی جی گیس کی دکانیں بھی بن گئیں،سول ڈیفنس کبیروالا کے ملازمین غیر قانونی کام کرنے والوں سے ماہانہ مبینہ بھتہ وصول کرنے لگے،سول ڈیفنس کے ضلعی آفیسر محمد شکیب نے مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے،ذرائع،سول ڈیفنس کے ملازمین کرپشن سے کروڑوں پتی بن گئے،بھتہ نہ ملنے والی جگہوں پر فرضی کاروائیاں جاری،اعلی حکام نوٹس لیں۔تفصیل کے مطابق محکمہ سول ڈیفنس خانیوال کے ملازمین کی سرپرستی میں کبیروالا میں جگہ جگہ غیر قانونی تیل ایجنسیاں،بغیر لائیسنس پٹرول پمپ قائم ہو گئے ہیں،ایل پی جی گیس کی دکانیں بھی کھل گئی ہیں جہاں پر حفاظتی انتظامات نہیں ہیں دیہاتی علاقوں میں درجنوں کے حساب سے منی پٹرول پمپ بھی قائم ہیں جہاں پر ناقص تیل دھڑلے سے فروخت ہو رہا ہے تیل کے استعمال سے گاڑیاں کھٹارہ ہو رہی ہیں،سول ڈیفنس خانیوال کے ملازمین کبیروالا میں مذکورہ تمام غیر قانونی کاموں کی سرپرستی کرتے ہیں اور ان سے ماہانہ بھتہ وصول کرتے ہیں،سول ڈیفنس خانیوال کے آفیسر محمد شکیب نے مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں،جہاں سے بھتہ نہ ملے وہاں پر ملازمین فرضی کاروائیاں کر رہے ہیں اور بعد میں افسران بالا کو سب اچھے کی رپورٹ پیش کر دیتے ہیں،کبیروالا میں سب سے زیادہ غیر قانونی کام ہو رہے ہیں ملازمین مافیا سے دونوں ہاتھوں سے،،مال،،اکٹھے کر رہے ہیں،کچھ غیر قانونی کاموں میں سول ڈیفنس کے ملازمین کی پارٹنر شپ بھی ہے،ملازمین کرپشن سے کروڑوں کما چکے ہیں،ذرائع کے مطابق سول ڈیفنس کے ملازمین منی پٹرول پمپوں سے مبینہ طور پر ماہانہ 10 ہزار،بغیر لائسنس پٹرول پمپوں سے 15 ہزار،تیل ایجنسیوں سے 5 ہزار اور ایل پی جی گیس والی دکانوں سے 3 ہزار فی دکان وصول کرتے ہیں،اہلیان کبیروالا محمد علی،طالب حسین،محمد رمضان،لیاقت،اقبال و دیگر نے کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر خانیوال سے اپیل کی ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور کرپٹ سول ڈیفنس ملازمین کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے،جب مئوقف جاننے کے لیے سول ڈیفنس کے ضلعی آفیسر محمد شکیب سے رابطہ کیا گیا تو اس نے کال اٹینڈ نہ کی۔

بارہ میل(نامہ نگار)
سابق وفاقی وزیر علامہ سید حامد سعید کاظمی 29 نومبر بروز بدھ ایک روزہ تبلیغی دورہ پر چوپڑہٹہ آئیں گے۔تفصیل کے مطابق جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام 29 نومبر بروز بدھ بعد از نماز عشاء جلسہ دستار فضیلت جامعہ محمدیہ رضویہ ظفر العلوم چوپڑہٹہ میں سابق وفاقی وزیر مفکر اسلام علامہ سید حامد سعید کاظمی شاہ خصوصی خطاب کریں گے علاؤہ ازیں ضلعی سیکرٹری جنرل تحریک بقاء اسلام پیر محمد ابراہیم سعیدی کی رہائش گاہ پر تنظیمی احباب سے خصوصی ملاقات کریں گے۔