سابق وفاقی وزیر علامہ سید حامد سعید کاظمی
29 نومبر بروز بدھ ایک روزہ تبلیغی دورہ پر چوپڑہٹہ آئیں گے۔
خانیوال (سٹارنیوز)سابق وفاقی وزیر علامہ سید حامد سعید کاظمی 29 نومبر بروز بدھ ایک روزہ تبلیغی دورہ پر چوپڑہٹہ آئیں گے۔تفصیل کے مطابق جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام 29 نومبر بروز بدھ بعد از نماز عشاء جلسہ دستار فضیلت جامعہ محمدیہ رضویہ ظفر العلوم چوپڑہٹہ میں سابق وفاقی وزیر مفکر اسلام علامہ سید حامد سعید کاظمی شاہ خصوصی خطاب کریں گے علاؤہ ازیں ضلعی سیکرٹری جنرل تحریک بقاء اسلام پیر محمد ابراہیم سعیدی کی رہائش گاہ پر تنظیمی احباب سے خصوصی ملاقات کریں گے۔
رپورٹ مظہر حسین باٹی












