اپنی مددآپ

تحصیل پسرورکے تمام دیہات کے نوجوان اگر اکٹھے ہوکر اپنے اپنے گاوں کو صاف ستھرا رکھنے کی ذمہ داری سنبھال لیں تو ہرگاوں ماڈل بن سکتاہے۔۔الحاج محمدروُف اکرم
ہرگاؤں کے وہ نوجوان قابل تعریف ہیں جنہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے اپنے علاقہ کی صفائی کا بیڑہ اٹھایااورکامیاب بھی ہوئے۔بہت سے ایسے کام جو ہماری عدم توجہی کی وجہ سے ادھورے رہتے ہیں اگر ان پر تھوڑی سی توجہ دی جائے تو ان میں بہتری لاکرمعاشرہ کا فائدہ کیاجاسکتاہے۔شعورآنے کی دیر ہے انشاءاللہ پاکستان کاہرفرداپنی زمہ داری محسوس کرتے ہوئے وطن عزیز کی خدمت میں اپناکرداراداکرے گا۔
اللہ سے دعاہے کہ وہ ہمیں آپس میں پیار محبت اور امن سے رہتے ہوئے اپنے ملک کی خدمت کی توفیق عطافرمائے۔
ہردلعزیزسماجی شخصیت الحاج محمدروُف اکرم المعروف باباجی ببی سرکارکاپیغام

رپورٹ خرم شہزاد چونڈہ