قابلِ فخر پولیس آفیسر فریاد حسین چیمہ
تحریر: محمد زاہد مجید انور
*قومیں ہمیشہ اُن اداروں پر فخر کرتی ہیں جو اپنی ذمہ داریوں کو دیانت داری، ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ نبھاتے ہیں۔ پولیس ایک ایسا ادارہ ہے جو عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ضامن ہے۔ اگر اس ادارے میں ایسے افسران موجود ہوں جو خدمت کے جذبے سے سرشار ہوں تو بلا شبہ یہ ادارہ ایک مثالی حیثیت اختیار کر لیتا ہے۔ انہی قابلِ فخر افسران میں سے ایک نام ہے انچارج کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ فریاد حسین چیمہ کا،حال ہی میں ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی جانب سے فریاد حسین چیمہ کو بہترین کارکردگی پر سی سی ون سرٹیفکیٹ اور کیش پرائز دیا گیا، جو نہ صرف ان کی ذاتی محنت اور قابلیت کا اعتراف ہے بلکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کے لیے بھی ایک اعزاز ہے۔ یہ ان کی شب و روز کی انتھک محنت اور جرائم کی بیخ کنی کے لیے جدوجہد کا روشن ثبوت ہے۔فریاد حسین چیمہ جیسے افسران کی موجودگی سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ پولیس فورس میں ایسے ہیرے موجود ہیں جو اپنے فرائض کو عبادت سمجھ کر انجام دیتے ہیں۔ ان کی پیشہ ورانہ مہارت، جرائم کے خاتمے کے لیے حکمتِ عملی اور ٹیم ورک کی بدولت ضلع میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ ایسے افسران کی حوصلہ افزائی کرنا نہ صرف ان کی کارکردگی میں مزید نکھار پیدا کرتا ہے بلکہ دیگر پولیس افسران کے لیے بھی ایک مثال قائم کرتا ہے۔ پولیس جیسے سخت اور مشکل پیشے میں کامیابی حاصل کرنا اور اعلیٰ افسران سے تعریفی اسناد اور انعامات لینا ایک بڑی کامیابی ہے جس پر پورا ضلع فخر محسوس کرتا ہے۔یہ حقیقت ہے کہ جرائم کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں پولیس کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے۔ اگر اس ادارے کے ہر رکن میں فریاد حسین چیمہ جیسا جذبہ پیدا ہو جائے تو معاشرہ حقیقی معنوں میں پرامن اور خوشحال ہو سکتا ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے کہا کہ فریاد حسین چیمہ جیسے افسران محکمہ پولیس کا سرمایۂ افتخار ہیں۔ ان کی شاندار کارکردگی پوری فورس کے لیے ایک رول ماڈل ہے۔ ہم توقع رکھتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی اسی لگن اور محنت کے ساتھ ضلع میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔ہم دل کی گہرائیوں سے فریاد حسین چیمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ وہ اسی جذبے اور لگن کے ساتھ اپنی خدمات جاری رکھیں۔ بلاشبہ یہ کامیابی اُن کی محنت، لگن اور عوامی خدمت کے عزم کی آئینہ دار ہے۔*












