سیلاب متاثرین کیلئے گڑھ مہاراجہ میں خاتم الانبیاء خیمہ بستی کا قیام۔پچاس خیموں میں تین وقت کا کھانا دیا جائیگا۔
گڑھ مہاراجہ( نمائندہ خصوصی)سیلاب متاثرین کیلئے گڑھ مہاراجہ میں خاتم الانبیاء خیمہ بستی کا قیام۔پچاس خیموں میں تین وقت کا کھانا دیا جائیگا۔معروف نیورو سرجن ڈاکٹر صاحبزادہ کاشف سلطان کی سرپرستی میں چلنے والے اس کیمپ کو الفلاح بنک،کراچی ٹرسٹ،الحرم سٹی گڑھ مہاراجہ کی معاونت حاصل ہے،تحریک منہاج القرآن کے کارکنان شانہ بشانہ خدمات میں مصروف ہیں، گذشتہ روز ممبران صوبائی اسمبلی پنجاب راناشہبازاحمد خان آف احمدپورسیال اورملک شعیب امیر آف چوبارہ نے دورہ کیا اوراپنے تاثرات میں ڈاکٹر کاشف سلطان کی انسانی ہمدردی کے کاموں کو خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر سابق چیئرمین وزیراعلٰی شکایات سیل جھنگ چوہدری رضوان قدیر چیمہ، معروف اینکر پرسن علی امجدچوہدری، ڈاکٹر اقبال ندیم ملانہ،شیخ امتیازاحمدرحمانی، حاجی محمد طفیل ،عطاء المحسن ندیم، فخر عباس سمیت معززین علاقہ کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے خصوصی کیمپ کے دورے کے دوران سراہا۔












