گڑھ مہاراجہ (محمدعمرفاروق) صاحبزادہ زین سلطان کی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کے بعد سلطان باہو آمد پر پرتپاک استقبال، پھولوں کی پتیاں نچھاور،
تفصیلات کےمطابق خانوادہ حضرت سخی سلطان باہو، اور مشیر وزیر اعلی بلوچستان صاحبزادہ زین سلطان نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کر لی گزشتہ روز چیرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور عام انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے اور ضلع جھنگ سمیت پنجاب بھر میں پیپلزپارٹی کو مضبوط بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ زین سلطان نے کہا کہ ضلع جھنگ کی سڑکیں اور بنیادی سہولیات کی حالت دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، یہاں برسوں سے عوامی خدمت کے بجائے ذاتی مفادات کی سیاست کی جا رہی ہے، مگر ہم عوام کی خدمت کے جذبے سے آئے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو حقیقی معنوں میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے، اسی وجہ سے پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا
اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے شورکوٹ، گڑھ مہاراجہ، اور سلطان باہو آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا ان کے ہمراہ گاڑیوں کی لمبی قطاریں تھیں، بعدازاں انہوں نے مزار دربار عالیہ حضرت سخی سلطان باہو پر حاضری دی فاتحہ خوانی کی

رپورٹ محمدعمرفاروق سٹارنیوز گڑھ مہاراجہ