خدارا لاک ڈوان کو کامیاب کرو
تحریر ۔۔ملک نعیم اظہر گڑھ موڑ جھنگ
بے شک میرا اللہ بہت بڑا رزاق ہے وہ اپنی مخلوق کو ستر ماوں سے زیادہ پیار کرتا ہے
السلام و علیکم
امید سے احباب اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ٹھیک ہوں گے ۔ایک کم عقل اور نالائق قسم کا شخص ہوں اس لیے بہت سوچ سمجھ کے لکھنا
پڑھتا ہے کیوں کہ خود ساختہ دانشور حضرات اور مفتی صاحبان کی کمی نہیں ہمارے ہاں ۔۔۔۔ایک اپیل خدا کے واسطہ یہ غریبوں کی مدد ایک بہت ہی اچھا عمل ہے مگر جب نہ ہم ہوں گے اور نہ ہی غریب تو ایسی امدادی سر گرمیاں کس کام کی ۔۔۔۔۔ تو سب سے پہلے جس وجہ سے لاک ڈوان کیا گیا ہے اس کو تو کامیاب کرے ابھی لاک ڈوان کا پہلا دن تھا امداد امداد اور غریبوں کا درد لیے دل میں ہم نکلے پڑے ۔۔۔۔۔مگر جس کے لیے حکومت پاکستان چیخ چیخ کے کہے رہی کہ اپنی اور اپنے گھر والوں کا خیال رکھو سب سے پہلے ۔۔۔۔اور گھر میں رہو مگر افسوس ایسے تمام احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا ۔۔جو کام کرنے کا ہے وہ پہلے کرنا چاہے ۔۔تمام ممبران سے گزارش ہے اپنی اپنی عدالت لگا کے تمام سیاسی نمائندوں( حکومتی اور اپوزیشن ) پر تنقید کی بجائے سب سے پہلے اپنا فرض ادا کرے اور خود کو اپنے گھروں میں محفوظ کرے تا کہ یہ معاشرہ سلامت رہیں سکے ۔۔۔قسم خدا کی۔۔۔ میرا اللہ بہت بڑا رازق ہے وہ اپنے کسی بندہ کو بھوکا نہیں سونے دے گا یہ وعدہ ہے اس رب جلال کا ۔اور میرے اپنے صحافی بھائیوں سے بھی گزارش ہے کہ پہلے عوام کو اس لاک ڈوان کا مقصد تو سمجھائےجو وقت کی اہم ضرورت ہے اس وقت ۔۔۔۔۔پر یوں لگ رھا ہے یہ لاک ڈوان صرف اور صرف امداد دینے اور لینے کےلیے لگایا گیا ہے خدا ناخواستہ یہ وبا ایک بار پھیل گئی تو اس سے مقابلہ کرنے کی سکت نہیں ہے ہم میں۔۔۔۔ خود کو سپر پاور اور تمام تر سہولیات سے لیس سمجھنے والے ممالک کا حشر دیکھ چکے ہیں آپ ۔۔۔۔ خدا کے لیے آپ اپنا فرض ادا کرے اور لوگوں کو گھروں میں
رہنے کے فوائد بتائے نہ کہ امداد کب اور کس نے دینی ہے ۔۔۔۔۔میری کوئی بھی بات بری لگی ہو تو پیشگی معذرت قبول فرمائیں۔
والسلام دعاوں کا طلبگار ملک نعیم اظہر گڑھ موڑ جھنگ
03005557786








