جھنگ کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے، افواج پاکستان کی ملکی دفاع میں قربانیاں لازوال ہیں
جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کے زیر اہتمام افواج پاکستان کے حق میں عظیم الشان ریلی اور کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔

جھنگ( سٹارنیوز)جھنگ کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے، افواج پاکستان کی ملکی دفاع میں قربانیاں لازوال ہیں
جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کے زیر اہتمام افواج پاکستان کے حق میں عظیم الشان ریلی اور کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔
اس ریلی کی قیادت مولانا حافظ محمد عمیر الغزالی اور سردار ملک محمد عبداللہ نے کی۔ اس کے علاوہ مولانا عرفان علی نجمی، مولانا عبدالواحد صدیقی، عبدالقیوم انصاری، عمران شاہد، سرفراز عمران، شفیق جالندھری، اکرم سیالوی، مہر مشاہد، شیخ کاشف، مہر فرخ سیال، حاجی گڈو خان، سردار جسپال سنگھ، رانا ابرار حسین، حاجی رانا ندیم، نزاکت خان بلوچ، قاسم اسلم، رانا رئیس احمد اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائدین نے کہا کہ جھنگ کی ترقی پاکستان کی ترقی کی علامت ہے۔ افواج پاکستان پاکستان کے دفاع کی ضامن ہے۔ خوارج کے خلاف افواج پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

قائدین نے کہا کہ جھنگ کو میڈیکل کالج، ڈویژن کا سٹیٹس اور ریلوے آپریشن کی بحالی اور فیصل آباد روڈ ون وے، جھنگ سیم نہر کی پختگی اور سیوریج کے مسائل حل کروانے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔