عالمی یومِ ٹیلی ویژن 21 نومبر، معلومات، تعلیم، تربیت اور عوامی شعور کی بیداری میں ٹیلی ویژن کا اہم کردار، دنیا بھر کے لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے، سماجی مسائل اجاگر کرنے اور امن، ترقی و خوشحالی کے فروغ کے لیے ذمہ دارانہ صحافت اور مستند معلومات کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے، ٹیلی ویژن جدید دور میں عوامی آگاہی اور معلومات کی ترسیل کا مؤثر ذریعہ ہے، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محترمہ ماہم آصف ملک
تحریر و تجزیہ: محمد زاہد مجید انور
*ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محترمہ ماہم آصف ملک نے 21 نومبر عالمی یومِ ٹیلی ویژن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ٹیلی ویژن جدید دور میں معلومات، خبروں، تعلیم، تربیت اور عوامی شعور کی بیداری کا ایک اہم اور مؤثر ذریعہ ہے۔ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد عوام تک مستند خبریں اور مفید معلومات پہنچانے، دنیا کے مختلف خطوں اور معاشروں کو ایک دوسرے کے قریب لانے، امن و ترقی کے فروغ میں ٹیلی ویژن کے کردار کو اجاگر کرنے اور سماجی و معاشرتی مسائل کے حوالے سے عوامی آگاہی میں اضافے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیلی ویژن نے دنیا کو ایک عالمی گاؤں میں تبدیل کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ آج دنیا کے کسی بھی حصے میں رونما ہونے والے اہم واقعات، حالات اور تبدیلیوں سے عوام چند لمحوں میں آگاہ ہو سکتے ہیں۔ ٹیلی ویژن کے ذریعے نہ صرف قومی اور بین الاقوامی خبریں عوام تک پہنچتی ہیں بلکہ تعلیم، صحت، ماحولیات، معاشرتی اصلاح، ثقافت، کھیل اور دیگر اہم شعبوں سے متعلق معلومات بھی عام شہریوں تک پہنچائی جاتی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کسی بھی معاشرے میں رائے عامہ کی تشکیل، مثبت سوچ کے فروغ اور اجتماعی شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ٹیلی ویژن کے ذریعے عوام کو درپیش مسائل، معاشرتی چیلنجز، تعلیم کی اہمیت، صحت عامہ، ماحولیاتی تحفظ، خواتین اور بچوں کے حقوق سمیت مختلف موضوعات پر آگاہی فراہم کی جا سکتی ہے۔ اس حوالے سے میڈیا اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ حقائق پر مبنی، غیر جانبدارانہ اور مستند معلومات عوام تک پہنچائیں۔محترمہ ماہم آصف ملک نے مزید کہا کہ موجودہ ڈیجیٹل دور میں ٹیلی ویژن کی اہمیت برقرار ہے، تاہم بدلتے ہوئے میڈیا رجحانات اور سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث درست معلومات کی فراہمی اور جھوٹی خبروں کی روک تھام مزید اہم ہو گئی ہے۔ صحافتی اداروں اور میڈیا سے وابستہ افراد کو چاہیے کہ وہ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں، اخلاقی اصولوں اور عوامی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ معاشرے میں مثبت طرزِ فکر، برداشت، رواداری اور ذمہ دارانہ رویوں کو فروغ مل سکے۔انہوں نے کہا کہ ٹیلی ویژن مختلف قوموں، ثقافتوں اور معاشروں کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہونے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی ہم آہنگی، امن، بھائی چارے اور ترقی کے پیغام کو عام کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ تعلیمی پروگراموں، معلوماتی نشریات اور مثبت سماجی موضوعات کے ذریعے نئی نسل کی فکری و اخلاقی تربیت اور بہتر مستقبل کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے عالمی یومِ ٹیلی ویژن کے موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ معلومات تک رسائی، تعلیم کے فروغ، عوامی شعور کی بیداری اور معاشرتی بہتری کے لیے ذرائع ابلاغ کا مثبت اور ذمہ دارانہ کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک باشعور، تعلیم یافتہ اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل کے لیے ضروری ہے کہ عوام کو درست معلومات فراہم کی جائیں اور میڈیا کو قومی ترقی، سماجی اصلاح اور عوامی فلاح کے لیے مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے۔*













