میلسی وہاڑی
عوامی ہیلپ لائن بنی ایک اور مظلوم کی آواز
تحصیل میلسی کے نواحی گاؤں چکنمبر 194ڈبلیو بی کے رہائشی محمد اقبال ولد لال قوم بھول کی بیٹی دوسری جماعت کی طالبہ سات سالہ سنعیہ بی بی کے ساتھ با اثر ملزمان کی زیادتی

تفصیلات کے مطابق 194 ڈبلیو بی کا رہائشی محمد اقبال ولد لال نے بتایا کہ وہ حسب معمول محنت مزدوری کے لیۓ گھر سے باہر تھا تو اس کی سات سالہ بیٹی جو کہ دوسری جماعت کی طالبہ بھی ہے گھر سے چیز لینے کے لیۓ باہر گئ تو راستے میں میں محمد آصف ولد احمد بخش قوم بھول اور دو نا معلوم افراد نے بچی کو ورغلایا اور موٹر سائیکل 125 پر بٹھا کر محمد اسلم ولد اللہ دتہ کے زرعی رقبے میں مکئ کی فصل میں لے گۓ
محمد آصف بچی کے ساتھ زیادتی کرنے لگا جبکہ دو نا معلوم افراد باہر پہرہ دینے لگے
بچی کی چیخ و پکار سن کر لوگ اکٹھے ہو گۓ اور ملزمان لوگوں کو دیکھ کر فرار ہو گۓ
بچی کے والد اور چچا نے مقدمہ کے اندراج کے لیۓ تھانہ میں درخواست دی تو پولیس نے کاروائی نہ کی۔
محمد اقبال اور اس کے رشتہ داروں نے عوامی ہلپ لائن وہاڑی سے رابطہ کیا وہاڑی کی عوامی ہیلپ لائن نے عوامی ہیلپ لائن کے چیف ایگزیکٹیو و آرگنائزر عوامی ہیلپ لائن تحریک انصاف افتخار یوسف زئی سے رابطہ کیا۔
انہوں نے عوامی ہیلپ لائن کی روایت کو برقرار رکھتے ہوۓ سالوں میں مہینوں میں ہونے والا انصاف عوامی ہیلپ لائن وہاڑی کے تعاون سے غریب لوگوں کو گھنٹوں میں انصاف کروا دیا اور ایف آئی آر درج کروا دی ۔
جس پر مظلوم خاندان نے عوامی ہیلپ لائن کے مرکزی چیف آرگنائزر افتخار یوسف زئی اور وعوامی ہیلپ لائن تحریک انصاف کا شکریہ ادا کیا اور سلام پیش کیا
۔رپورٹ بشری وکیل میاں چنوں












