پیارے صحافی بھاییوں: اپ سے درخواست ہے صحافی برادری کے نام میسیج تھوڑا نہیں پورا سوچیئے!!!!
جیساکے سب جانتے ہیں کے صحافت ایک ایساخطرناک اورحساس پیشہ ہے کے جس میں قدم قدم پرخطرہ ہوتاہے جس میں سچ لکھنے والے رپورٹر سے لے کرسچ بولنے والے اینکرپرسن تک سب کا کوئی نہ کوئی دشمن ضرورہوتاہے آئے دن میں ہم سنتے ہیں کے سچ لکھنے اور بولنے والے صحافیوں کو جان سے مارنے کی دہمکیاں اورگالیاں ملتی رہتی ہیں سچ لکھنے والے صحافیوں کوہمیشہ لوگ زیادہ تر بلیک میلرز سے پکارتے ہیں کیاصحافت کا یہی ایک معیارہے کیا صحافی کی کوئی عزت نہیں ہم صحافی ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کے ہم لوگوں سے ڈریں لوگوں کی دہمکیوں کوسنیں کبھی آپ نے دیکھاہے کے ایک وکیل کبھی دوسرے وکیل کے خلاف کیس لڑتاہو کسی وکیل کے خلاف مقدمہ ہوجائے تو اسکے خلاف کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوتا اگرکسی وکیل کاکسی پرایئویٹ شخص حتی کے افسرسے بھی جھگڑا ہوجائے توساری وکلاء برادری آپس کے اختلافات بھلاکر اکٹھے ہوکریک جان ہوکر اسکا مقابلہ کرتی ہے کیونکہ بات ایک وکیل کی نہیں پوری برادری کی تصور کی جاتی ہے اس بات کومدنظر رکھاجاتا ہے کے انگلی وکیل پرنہیں بلکہ وکالت پراٹھی ہے صحافی بھی توایک برادری صورت ہیں پھران میں ایسی سوچ کاکیوں فقدان ہے اگر ایک صحافی کو انتقام کا نشانہ بنایا جاتا ہے توساری صحافی برادری تماشہ دیکھتی ہے بلکہ تالیاں بجائی جاتی ہیں آخرکیوں ہم بطور صحافی آخر یہ کیوں نہیں سمجھتےآج اگر ایک صحافی ٹارگٹ کیا جارہاہے توکل کو دوسرے کی باری بھی آسکتی ہے اب بھی کچھ نہیں بگڑا خدارا صحافت کا گرتا ہوا معیار سنبھالیئے ایک دوسرے کی غلطیوں کوتاہیوں کو برداشت کرکے نظرانداز کرکے اتفاق اور اتحاد کی فضا پیدا کیجئے میرا سب صحافی بھایئوں سے سوال ہے کے ہم ایک دوسرے کے ساتھ ذاتی تلخیاں بھلاکر آپس میں یک جا کیوں نہیں ہوسکتے ہم شعبہ صحافت کی حفاظت کیوں نہیں کرسکتے حالانکہ ہماری برادری سب سے زیادہ مظبوط شمار کی جاتی ہے اور ملک کا چوتھا ستون وکالت نہیں بلکہ صحافت ہے اگر کسی کومیری بات بری لگی ہو تو معزرت چاہوں گا میرا مقصد بس صحافی دوستوں کو یکجا کرنا ہے سب اپنی ذاتی رنجشوں کو بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوجایئں ایک جسم بن جائیں جس طرح جسم کے ایک حصہ میں تکلیف ہو تو سارا جسم تکلیف میں ہوتا ہے اسی طرح ہم سب کو ملکر ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا اگر ایک صحافی پر مشکل آئے تو ہم سب کو ملکراس کا ساتھ دیناہوگا کیوں کے اگر ہم آج اس کا ساتھ نہیں دیں گے کل ہمارے ساتھ بھی ہوسکتا ہے لہذا ایک بار ضرور سوچیئے
میں نے کچھ غلط لکھا یا کسی بات میں میری اصلاح کی ضرورت ہو تو مجھے کمنٹ میں بتایئں شکریہ۔
صحافی دوستوں کے نام پیغام۔۔سچ لکھنے بولنے کا انجام۔۔۔تفصیلات سٹار نیوز پر
523











