امریکا اور چین کے بعد دنیا کا تیسرا ملک بھارت جس نے گزشتہ سال سب سے زیادہ فوجی اخراجات کیے پڑوسی ملک چین کے نِکے نِکے فوجیوں سے لاتوں اور گھونسوں کی لڑائی میں اپنے 20 فوجی مروَا بیٹھا
بھارتی حکومت نے عوام کے غم و غصے سے بچنے کے لیے صرف ایک کرنل اور دو فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی
جبکہ لداخ سے بھارت کے مختلف حصوں میں 20 بھارتی فوجیوں کے تابوت پہنچے متعدد فوجی لاپتہ ہونے کے متعلق بھارتی میڈیا چیخ رہا ہے
بھارت نے 2019 میں بجٹ میں دفاع کے لیے 318931 کروڑ روپے مختص کیے جو کہ پچھلے بجٹ کے مقابلے میں 8 فیصد زائد تھی جبکہ دفاعی سروسز میں پینشنز کی مد میں الگ رقوم رکھی گئ
بھارت نے امریکہ سے ساڑھے 15 کروڑ ڈالر کے میزائل اور تارپیڈوز خریدنے کامعاہدہ بھی کیا لیکن کیا کیا جائے کہ بھارت اپنے دفاع پر بےتحاشا خرچ کے باوجود پچھلے سال پاکستان فضائیہ سے مار کھا گیا
جبکہ اب چینی فوج کی لاتوں اور مُکوں کے سامنے ڈھیر ہو کر 20 بھارتی فوجیوں کی بَلی دے بیٹھا
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارت لداخ میں مسلسل چین سے مار کھا کر روز گاندھی نظرئیے کے مطابق اپنا دوسرا گال پیش کر رہا ہے لیکن چین کا غصہ ٹھنڈا ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا
دوسری جانب پاکستان میں بھارتی سفارت خانے کے عملے نے ایک پاکستانی کچل دیا جنھیں سفارتی استثنا کے تحت چھوڑ دیا گیا بھارت نے پچھلے ہفتے پاکستان کے دو سفارت کاروں کو اغواء کرکے ان پہ تشدد کیا تھا اور انھیں ناپسندیدہ کہہ کر ملک بدر کرنے کا حکم دیا تھا
نئ دہلی میں آج بھی پاکستانی سفارت کاروں کا پیچھا کیا گیا اور انھیں گھر جاتے ہوے راستے میں بار بار روکا گیا
پاکستان بھی اپنے نظریے کے مطابق بار بار مزمت کر رہا ہے
جبکہ یہ بندہِ ناچیز تو یہ کہے ہے بھائیو ایک بار مزمت نہیں مرمت ہی کر کے دیکھ لو شائد مسئلہ حل ہو جائے۔ 😊











