لاہور (سٹار نیوز ) تفصیلات کے مطابق چار ڈاکوؤں کی جانب سے خاتون سے زیادتی کے خلاف توجہ دلا نوٹس پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیا گیا، رکن اسمبلی سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائے گئے توجہ دلائو نوٹس میں استفسار کیا گیا ہے کہ کیا گجر پورہ میں کلینک سے گھر جاتی خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان گرفتار ہوگئے ہیں،مکمل تفصیل سے آگاہ کیا جائے،خواتین سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ پر سخت تشویش ہے ۔