لاہور میں پولیس کا دوران ڈکیتی لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انہوں نے ہومیوپیتھک کلینک پربطورکمپاؤنڈرکام کرنے والے لڑکی سے زیادتی کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ باقی افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، یر حراست ملزمان میں سے ایک متاثرہ لڑکی سے پہلے بھی زبردستی دوستی کرنا چاہتا تھا، لیکن جب لڑکی نے دوستی سے انکار کر دیا تو ملزم نے اسے ڈکیتی کا رنگ دیا جس کے بعد مذکورہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
یاد رہے کہ دو دن قبل لاہور کے علاقے گجرپورہ میں 19 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا، اس حوالے سے ڈاکٹر نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا تھا کہ کلینک بند کرکے جارہے تھے کہ راستے میں مسلح ڈاکوؤں نے روکا۔ چار ڈاکو نوجوان لڑکی کو کھیتوں میں لے گئے اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ڈاکٹر نے مزید بتایا کہ ڈاکو نقدی، موبائل فون اور سونے کی بالیاں بھی لوٹ کر لے گئے ۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا تھا جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی تھی ۔ تا ہم اب پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے اس حوالے سے تفصیلی بیان بھی جاری کیا جس میں حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جرم میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ باقی افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع ہے۔ اس کے علاوہ مزید حقائق سامنے آئے ہیں جس کے مطابق زیادتی کرنے والوں میں سے ایک شخص پہلے بھی لڑکی سے دوستی کرنے کی کوشش کر چکا تھا، ناکامی کی صورت میں اس نے ڈکیتی کو بہانا بنا کر لڑکی سے زیادتی کر ڈالی۔
لاہور میں پولیس کا دوران ڈکیتی لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ، اہم ترین خبر کی مکمل تفصیلات جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں
814












