روڈوسلطان(ملک حنیف.بیوروچیف سٹار نیوز )
روڈوسلطان پولیس چوکی کی بلڈنگ کی تعمیر کیلئے ایس ایچ او تھانہ اٹھارہ ہزاری محمد اجمل ، چوکی انچارج محمد یونس کی زیر صدارت انجمن تاجران روڈوسلطان کی سربراہی میں ایک عوامی اجتماع منعقد ہوا جس میں ایس ایچ او صاحب نے عوام سے پولیس چوکی روڈوسلطان کی تعمیر کے سلسلے میں عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ کے پاس اتنے فنڈز دستیاب نہیں کہ وہ ہمیں چوکی روڈوسلطان کی تعمیر کیلئے رقم فراہم کرے ۔ میری عوام سے درخواست ہے کہ آپ اپنی مدد آپ کے تحت چوکی کی بلڈنگ کی تعمیر میں میرا بھر پور ساتھ دیں۔ تاکہ آپ کیلئے بھی ہم سہولت میسر کر سکیں اس پر انجمن تاجران کے صدر محمد نواز جٹیانہ ، چوہدری محمد اسحاق چیئرمین مہر غلام اکبر وائس چئیرمین غلام یسین ، مدثر وڑائچ نے روڈوسلطان کی عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے وعدہ کیا ہے کہ ہم انشاءاللہ چوکی روڈوسلطان کی مکمل تعمیر کی ذمہ داری لیتے ہیں اور عوام کی مدد سے اس منصوبہ کو 2 ماہ میں انشاءاللہ پایہ تکمیل تک پہنچا دیں گے۔ اس موقع پر انجمن تاجران نے 6 لاکھ روپے اور ایکس انجمن تاجران نے بھی چھ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا دیگر شرکاء بھی نقد رقومات اینٹیں ،سیمنٹ اور سریا دینے کا اعلان کیا۔ بعد ازاں چوکی انچارج نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی درخواست کی۔