سرگودھا تھانہ پھلرون پولیس کی بڑی کارروائی مختلف مقامات پر ریڈ کر کے 10افراد کو گرفتار کر لیا گیا
سرگودھا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پھلروان عارف حسین چیمہ نے سب انسپکٹر عاصم وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ پھلروان کے مختلف مقامات پر ریڈ کیا جس کے نتیجے میں ملزمان سے 8 کلاشنکوف 1 برین گن 1 رپیٹر بندوق برآمد ہوئی ملزمان میں سعد اسلم قوم جسپال سکنہ سالم 1 کلاشنکوف اور 8گولیاں برآمد ہوئی سیف اکرم قوم جسپال 1 کلاشنکوف 10 گولیاں برآمد ہوئیں شعیب مشتاق قوم جسپال سکنہ سالم 1 کلاشنکوف اور 10 گولیاں برآمد ہوئیں وقار احمد وینس سکنہ سالم سے ریفل برین گن برآمد ہوئی عارف ولد محمد یار وینس سکنہ سالم سے1 کلاشنکوف اور 10 گولیاں برآمد ہوئیں محمد دلاور وینس سکنہ سالم 1 کلاشنکوف اور 70 گولیاں برآمد ہوئیں سیف اللہ ولد سعید احمد سے 1 کلاشنکوف 10 گولیاں برآمد ہوئیں ریاست ولد محمد اکبر مسلم شیخ سکنہ سالم 1 کلاشنکوف اور 12 گولیاں برآمد ہوئیں ابرار علی قوم وینس سکنہ سالم سے 1 کلاشنکوف اور 15 گولیاں برآمد ہوئیں ریاست مسلم شیخ سکنہ نوشہرہ جس سے رپیٹر 12 بور برآمد کر کے مختلف مقدمات درج کر دیے گئے
رپورٹ میاں طلحہ زبیر












