بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔۔۔
موضوع: اساتذہ کو انصاف دو
اساتذہ پوری قوم کا معمار ہیں ۔ تربیت کا زیادہ تر حصہ اساتذہ کی بدولت ہی قوم کیلئے وقوع پذیر ہو تا ہے ۔تو صدیوں کی تخلیق انسانیت میں اساتذہ کا مقا م بلند رہا ہے ۔
تو اب آگے بڑھنے والے قدموں کی روک تھام کا کام شروع ہوگیا ہے ۔ کیا یہ حکومت اور وزراء اپنی مرضی سے اسے پایا تکمیل تک پہنچا سکتے ہیں ؟
گورنمنٹ ادارے قائم کیے ہوئے ہیں ۔ بچوں کو فری تعلیم دی جاتی ہے ۔تو بھی کتنے بچوں کو سکول کی یونیفارم ، کتابیں اور ضروریات کی چیزیں لینے میں مشکل پیش آتی ہے ۔ اگر ایک بڑا پلیٹ فارم اس قوم کی سہولت کیلئے میسر کیا گیا تھا تو اب کس شہہ پر ، کس قیمت پر غریب قوم سے انکا حق چھینا جا رہا ہے ۔ یہ کون ہیں وزراء جنہیں اساتذہ کے مرتبے کی پاسداری نہی ۔
کتنے ممالک میں ترقی کی وجہ اساتذہ کا احترام اور مرتبہ ہے جہا ں عدالت میں استاد کی آمد سے جج بھی احترام میں کھڑے ہو جاتے ہیں ۔ پیف کا پلیٹ فارم اس سخت حالات کے پیش نظر قوم کے بچوں کیلئے ایک بہت بڑا پلیٹ فارم ہے۔
اساتذہ کا مقام گرایا جا رہا ہے ۔ ان کا حق مارا جا رہا ہے ۔ آؤ سب مل کے آواز اٹھائیں
“اساتذہ کو انصاف دو”
دن بہ دن بڑھتی آبادی اس بڑھتی ہوئی آبادی میں جب قوم کے بچے غربت میں سکولوں کی فیس نہیں دے سکیں گے ۔جب ماں باپ کے اپنے بچوں کیلئے خواب پورے نہیں ہو سکیں گے تو آنے والا کل ،آنے والا ہر دن قوم کیلئے تباہی کا سبب بنے گا ۔
جہاں محنت کر کے اساتذہ بھی اپنا حق لیتے ہیں تو ان کا حق مارنے والے یہ لٹیرے کون
قوم کو متحد ہو کر اپنے لئے ،اپنے بچوں کیلئے اور اپنے حق کیلئے آواز بلند کرنا ہوگی ۔
“اساتذہ کو انصاف دو”
ایک ہتھکڑی کچھ نہیں بگاڑ سکتی ۔ ہتھکڑی جن کے قابل ہے انکو پہنائی جائے ۔
دھرنا ہوگا دھرنا ہوگا
اساتذہ کو انصاف دینا ہوگا
#از قلم : مہرین شاہد