سرگودھا:تھانہ ساہیوال پولیس کی کاروائی، گرفتار ملزم سے چرس1.400کلو گرام برآمد
سرگودھا (سٹار نیوز آن لائن) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ساہیوال سب انسپکٹر ذیشان اقبال نے سب انسپکٹر محمد حیات وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے ملزم محسن شہزاد ولد احمد خان سکنہ کوٹ جگتا کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس1.400کلو گرام برآمدکرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
رپورٹ محمد آصف سٹار نیوز سرگودھا












