ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کا رات گئے سکیورٹی چیکنگ کے حوالے سے تھانہ سٹی کمالیہ اور تھانہ رجانہ کا دورہ
ٹوبہ ٹیک سنگھ (سٹار نیوز آن لائن)ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کا رات گئے سکیورٹی چیکنگ کے حوالے سے تھانہ سٹی کمالیہ اور تھانہ رجانہ کا سر پرائز وزٹ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے تھانہ سٹی کمالیہ اور تھانہ رجانہ کی موبائلز، ڈالفن اسکواڈز ،محافظ اسکواڈ اور ایلیٹ فورس موبائل گشت ڈیوٹی کو چیک کیا
دوران چیکنگ ڈی پی او نے ھدایات دیتے ھوئے کہا کہ عید الاضحی کی آمد ھے اس عرصہ میں مویشی چوری کی وارداتیں زیادہ ھوتی ھیں لہذا گشت کو مؤثر بنائیں ڈالفن اور محافظ اسکواڈ گلی کوچوں میں بھی گشت کریں اور موبائل گاڑیاں لنک روڈز پر گشت کناں رھیں آپس میں وائرلیس کے ذریعے رابطہ میں رھیں اور کسی بھی وقوعہ پر فوری رسپانڈ کریں












