بغیر لائسنس پرنٹنگ مشینوں کی انسٹالیشن ، پرنٹنگ قوانین کو بالائے طاق رکھ دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ بے بس

جھنگ (سٹارنیوز) بغیر لائسنس پرنٹنگ مشینوں کی انسٹالیشن ، پرنٹنگ قوانین کو بالائے طاق رکھ دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ بے بس۔ تفصیلات کے مطابق شہید روڈ پر موجود پرنٹنگ پریس مارکیٹ میں آئے روز غیر لائسنس پرنٹنگ پریس مشینوں کی انسٹالیشن کی جا رہی ہے۔ اور ان کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔ جبکہ پرنٹنگ کے حوالے سے باقاعدہ قوانین موجود ہیں۔ جن قوانین کے تحت پرنٹنگ پریس مشین لگانے اور اسے فنکشنل کرنے کیلئے باقاعدہ حکومت سے رجسٹریشن کروا کر لائسنس لینا ہوتا ہے۔ اس رجسٹریشن کا مقصد غلط، غیر معیاری، بے ہودہ اور ایسا مواد جس کی اشاعت کیلئے ملک کا قانون اجازت نہیں دیتا کی روک تھام یقینی بنانا ہوتا ہے۔ اشاعتی ادارہ بھی اپنی اشاعت کی ذمہ دار اور جوابدہ رہتا ہے۔ عوام الناس اور سماجی حلقوں نے ڈی سی او جھنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان بغیر لائسنس پرنٹنگ پریس مشینوں کے مالکان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے تاکہ غیر موزوں مواد کی اشاعت کو روکا جا سکے۔

رپورٹ علی رحمان انصاری