میرا پیارا پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستانی
اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے تو پھر عملی طور پر کُچھ کرنے کی ضرورت ہے مہر انجم منیر
سیالکوٹ (سٹارنیوز)چونڈہ ہر دلعزیز سیاسی سماجی معروف شخصیت نوجوان قیادت مہر انجم منیر نے بابائے قوم بانی پاکستان محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کی سالگرہ کے موقع پر چئیرمین پریس کلب چونڈہ زبیر احمد صدیقی سے دوران گفتگو بتایا کہ آج کے دن سیاست دانوں ،عوام الناس کو پیغام دیتے ہیں۔۔۔۔ تعلیم کا نظام ،صحت کا نظام ریلوے کا نظام ، پولیس کا نظام عدلیہ کا نظام ہر شعبہ ہائے زندگی کا نظام درہم برہم
پھر بھی عوام پُر اُمید ہے۔
اگر قوم یہی نظام چاہتی ہے جو 76 سال سے ہے پھر تو ٹھیک لیکن اگر قوم اس نظام میں بہتری چاہتی ہے اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے تو پھر عملی طور پر کُچھ کرنے کی ضرورت ہے جسطرح قائد اعظم محند علی جناح نے منشور دیا اس پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے جس کی سیاسی بصیرت اور اقدامات کو مخالفین بھی مانتے تھے ہم آج کس جگہ پر کھڑے ہیں۔اپنی آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔جو سب سے اچھا لیڈر ہے اسکا ساتھ دینے کی ضرورت ہے۔اس کے ساتھ نکلنے کی ضرورت ہے۔۔۔
۔رپورٹ زبیر احمد صدیقی












